Jasarat News:
2025-12-10@03:38:04 GMT

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 7افراد سوار تھے۔ وزارت دفاع نے بتایا طیارہ مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔سویت دور کا این 22طیارہ فوجی سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔فوری طور پر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ جس جگہ طیارہ گرا وہ ایوانوو کا علاقہ ہے جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک

روسی فوج کا ایک مال بردار طیارہ AN-22 ماسکو کے مشرق میں واقع ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد موجود تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔

روس کے معروف اخبار کومرسانت نے دعویٰ کیا کہ دورانِ پرواز ہی طیارہ فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا جس کا ملبہ ایک قریبی آبی ذخیرے میں گرا۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد اور 2 مسافر بھی سوار تھے جب کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تاہم جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم  ابتدائی اطلاعات میں طیارے کے فنی خرابی کا شکار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

روسی حکام نے کہا کہ حادثے کا یوکرین جنگ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

روس کی سرکاری انویسٹی گیٹو کمیٹی نے بھی طیارے میں موجود تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ AN-22 طیارہ ایک قدیم فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے اور یہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے سروس میں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • یونان : کسانوں کے مظاہروں میں شدت ‘پولیس کے ساتھ جھڑپیں
  • قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک
  • روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ
  • روس: فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ
  • روسی فوجی طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گرکر تباہ
  • حیدرآباد،پھلیلی نہر کی حفاظتی دیوارٹوٹی ہوئی ہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتی ہے
  • الخیرٹرسٹ کے تحت اورنگی مومن آباد ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ
  • شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس اور بی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ