مراکش میں 2رہائشی عمارتیں گرگئیں: 19افراد جاں بحق، 16زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رباط: مراکش کے شمال مشرقی شہر فیض میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں۔جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئےہیں۔
رباط: مراکش کے دارالحکومت رباط سے عرب میڈیا کے مطابق یہ عمارتیں فیض شہر کے گنجان آباد علاقے المسیرہ میں واقع ہیں، یہ دونوں 4 منزلہ عمارات بدھ کی صبح گریں۔
میڈیا کے مطابق دونوں عمارتوں میں 8 خاندان آباد تھے اور یہ شہر کے نئے حصے میں واقع تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سی این این کو فروخت کردینا چاہیے، ٹرمپ کی ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بارے میں کہا ہے کہ اسے فروخت کر دینا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ چینل کی ریٹنگز اس قدر کم ہیں کہ انہیں شمار کرنا بھی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت سی این این کی فروخت مناسب قدم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ اپنی تقاریر اور صحافیوں سے گفتگو میں ایسے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو “جعلی میڈیا” قرار دیتے رہے ہیں جو ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
سی این این اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے ابھی تک صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔