عینی شاہدین کے مطابق ٹینک پر سوار اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور بچے پر ٹینک چڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 379 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ کے قریب فائرنگ سے بچہ اور خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینک پر سوار اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور بچے پر ٹینک چڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج

پڑھیں:

عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا

تل ابیب: عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے آج سے کھولا جا رہا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتا۔

حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مجبور کریں۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس کے باعث صورت حال مزید کشیدہ ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
  • عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا
  • کراچی، پولیس پر فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
  • پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • اسرائیل کی اردن سے مغربی کنارے کیلئے سامان کی ترسیل کی اجازت
  • پشاور، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • اسرائیلی عقوبت خانوں میں مزید 110 فلسطینی شہری شہید
  • پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی