عالمی دباؤ پر سرنڈر: اسرائیل کا غزہ امداد کے لیے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے عالمی دباؤ پر اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سےکھولی جائے گی۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جاسکتی۔
حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کےلیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر حماس رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو جنگ بندی کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
حسام بدران نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز 10 اکتوبر کے ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 377 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں۔