پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی وقاراحمد چوہان نے کہا موجودہ نیب نے 20،20سال پرانے کیسز حل کیے، 7 اعشاریہ13ارب روپے ان متاثرین کو ہم نے واپس کروائے،ایک گھنٹے میں ساڑھے پانچ ہزار لوگوں کے بینک اکاونٹس میں ہم نے رقوم منتقل کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنیان المرصوص بھی جیتی وہ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتی، اب کرپشن کیخلاف جنگ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتیں گے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل( ر) نذیر احمد نے کہا ہم نے پیارے وطن سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے،2025میں نیب نے 6140ارب روپے کی ریکوریز کی ہیں ،اڑھائی سالوں میں 11400ارب کی رقم ریکور کروائی ہے،ہم آٹو میشن کے تحت تفتیشی طریقہ کار کواپنا رہے ہیں،ہم پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر دیگر ممالک سے بھی لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف ہیونز نہیں رہیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا موجودہ چیئرمین نیب صاحب چالیس ارب ڈالر جو آپ نے اکٹھے کیے پہلے کیوں نہیں کیے،پہلے نیب کیا کررہی تھی ،پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگی ہوئی تھی،نیب سیاستدانوں، کاروباری لوگوں کے پیچھے لگی ہوئی تھی،موجودہ چئیرمین نیب نے سب سے پہلے نیب کو ٹھیک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے نیب میں موجود لوگوں نے اسے اپنی ریاست بنایا ہوا تھا،ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے ہم نیب کے فنکشن میں آئیں گے لیکن نیب نے اپنا اعتماد بحال کرایا ہے،کرپشن ایک ناسور ہے جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے،کاروباری آدمی، سرکاری افسران کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،درخواست دیں، اگر آپ کو نیب سے ردعمل نہیں ملا تو میں بھی اتنا ہی ذمہ دار ہوں گا جتنا چیئرمین نیب ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار صدر ن لیگ نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نہیں رہیں گے چیئرمین نیب قومی اسمبلی لندن اور پہلے نیب نے کہا
پڑھیں:
40ہزار روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
ویب ڈیسک : نیشنل سیونگز نے 40ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان آج (10 دسمبر 2025 کو) کر دیا ہے جو رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہے۔
بدھ کے روز سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 40ہزارروپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے مکمل نتائج جاری کیے جو 10 دسمبر 2025 کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ اس بلند قدر والے بانڈ کی سال کی آخری قرعہ اندازی تھی جس کے نتائج کا ملک بھر کے سرمایہ کار بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ 40ہزار روپے کا بانڈ اپنی بڑی انعامی رقم کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہا ہے۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
سرکاری ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی اور اب جیتنے والے نمبروں کی مکمل فہرست بونڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے،شرکاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمبرز احتیاط سے چیک کریں اور انعام کے اہل ہونے کی صورت میں متعلقہ دستاویزات تیار رکھیں۔
حکام نے یاد دہانی کرائی کہ انعام کے تمام دعوے مقررہ بینکوں کے ذریعے ہی جمع کروائے جائیں۔ اصل دستاویزات، بشمول پریمیم بانڈ سرٹیفکیٹ اور درست شناختی دستاویز، انعام کی پراسیسنگ کے لیے لازمی ہیں،سابقہ قرعہ اندازیوں کی طرح اس بار بھی تصدیقی نظام سخت رکھا جائے گا تاکہ شفافیت برقرار رہے اور کسی بھی غلط یا جعلی دعوے کی روک تھام ہو سکے۔
ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
2025 کی یہ آخری قرعہ اندازی پریمیم بانڈ اسکیم میں سال بھر کی مسلسل شرکت کو مکمل کرتی ہے جو اپنی حکومتی ضمانت اور بڑی انعامی رقوم کی وجہ سے ہزاروں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرتی ہے، نتائج جاری ہونے کے بعد جیتنے والے اپنی انعامی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ دیگر سرمایہ کار 2026 کے اگلے شیڈول کا انتظار کریں گے۔
ذیل میں 10 دسمبر 2025 کی قرعہ اندازی کے انعامات کی تفصیل دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی اور بانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی
پہلا انعام (8کروڑ روپے)
دوسرا انعام (3کروڑ روپے)
تیسرا انعام (5لاکھ روپے فی انعام)