راولپنڈی:

چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی وقاراحمد چوہان نے کہا موجودہ نیب نے 20،20سال پرانے کیسز حل کیے، 7.

13ارب روپے ان متاثرین کو ہم نے واپس کروائے،ایک گھنٹے میں ساڑھے پانچ ہزار لوگوں کے بینک اکاونٹس میں ہم نے رقوم منتقل کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیان المرصوص بھی جیتی وہ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتی، اب کرپشن کیخلاف جنگ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتیں گے۔

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نذیر احمد نے کہا ہم نے پیارے وطن سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے2025میں نیب نے 6140ارب روپے کی ریکوریز کی ہیں ،اڑھائی سالوں میں 11400ارب کی رقم ریکور کروائی ہے،ہم آٹو میشن کے تحت تفتیشی طریقہ کار کواپنا رہے ہیں،ہم پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر دیگر ممالک سے بھی لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف ہیونز نہیں رہیں گے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا موجودہ چئیرمین نیب صاحب چالیس ارب ڈالر جو آپ نے اکٹھے کیے پہلے کیوں نہیں کیے،پہلے نیب کیا کررہی تھی ،پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگی ہوئی تھی،نیب سیاستدانوں، کاروباری لوگوں کے پیچھے لگی ہوئی تھی،موجودہ چئیرمین نیب نے سب سے پہلے نیب کو ٹھیک کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پہلے نیب میں موجود لوگوں نے اسے اپنی ریاست بنایا ہوا تھا،ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے ہم نیب کے فنکشن میں آئیں گے لیکن نیب نے اپنا اعتماد بحال کرایا ہے،کرپشن ایک ناسور ہے جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے،کاروباری آدمی، سرکاری افسران کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،درخواست دیں، اگر آپ کو نیب سے ردعمل نہیں ملا تو میں بھی اتنا ہی ذمہ دار ہوں گا جتنا چیئرمین نیب ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پہلے نیب نے کہا

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کمیٹی ون کا نیا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے، پنجاب کا احتسابی نظام متاثر

اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ تحریک انصاف کے پاس تھی تاہم تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ منصب مسلم لیگ ن کے حوالے کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ عارضی طور پر افتخار حسین چھچھر کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصب اپوزیشن کی امانت ہے اور وہ جب چاہیں اسے واپس لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے اور اب واپسی کے خواہاں، پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟

ملک محمد احمد خان کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مقصد عوامی کام کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، اپوزیشن جب چاہے کمیٹیوں میں دوبارہ واپس آ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افتخار حسین چھچھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب
  • پنجاب اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی
  • ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہر
  • بدین کے عوام کے مسائل سننے کیلیے آیا ہوں،ناصر حسین شاہ
  • ملک میں نئے صوبے بنانے کی بازگشت، بلاول بھٹو بول پڑے
  • نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو
  • ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے