پنجاب اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کمیٹی ون کا نیا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے، پنجاب کا احتسابی نظام متاثر
اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ تحریک انصاف کے پاس تھی تاہم تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ منصب مسلم لیگ ن کے حوالے کیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ عارضی طور پر افتخار حسین چھچھر کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصب اپوزیشن کی امانت ہے اور وہ جب چاہیں اسے واپس لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے اور اب واپسی کے خواہاں، پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟
ملک محمد احمد خان کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مقصد عوامی کام کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، اپوزیشن جب چاہے کمیٹیوں میں دوبارہ واپس آ سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افتخار حسین چھچھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کمیٹی ون
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔