پنجاب میں روڈ سیفٹی اور منشیات کنٹرول آپریشن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا عمل جاری ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔
صوبائی وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض قوانین کی پابندی نہیں بلکہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر اقدام ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب میں ٹریفک ڈسپلن کو بہتر بنانے کے لیے نئے روڈ سیفٹی میکانزم فعال کیے جا رہے ہیں اور ہر خلاف ورزی کا ڈیٹا ریئل ٹائم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے، ڈرائیونگ کی عمر اب 16 سال مقرر کی گئی ہے اور نابالغ بچوں کی گاڑی چلانے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، والدین اگر بچوں کو گاڑی چلانے دیں گے تو قانون کسی رعایت کے بغیر سخت کارروائی کرے گا، کیونکہ ایک ایک جان قیمتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے صوبے بھر میں تاریخ کے سخت ترین آپریشن جاری ہیں، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی سپاٹ چیکس بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ ڈرگز مافیا کی رسائی کم سے کم ہو، ڈرگ نیٹ ورکس کی مکمل میپنگ کی جا چکی ہے اور خفیہ سپلائی پوائنٹس کی نشاندہی کے لیے ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں سے کئی فعال گروہ پہلے ہی بے نقاب ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 111 لانگ رینج نیٹ ورکس کی گرفتاری حکومت کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے اور 32 اضلاع میں قائم ڈرگز سینٹرز کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وزیراعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کو منشیات کے خطرات سے بچانے کے لیے بریفنگ لیتی ہیں اور حکومت ہر حد تک جائے گی تاکہ نوجوان نسل منشیات کے عذاب سے محفوظ رہے، کیونکہ یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ جب تک لوگ خود ذمہ داری نہیں لیں گے، حادثات اور نشے کے مسائل کم نہیں ہوں گے، اس لیے ہر شہری کی احتیاط اور قانون کی پاسداری لازمی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا پولیس کی پشاوراورشانگلہ میں کارروائیاں،3 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائیوں کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردہلاک ہو گئے،آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔ آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔