بھارتی وفد آکسفورڈ یونین کے مباحثے سے بھاگ گیا ‘ پاکستان کی فتح
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں علمی میدان میں بڑی فتح نصیب ہوئی اور آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد کے ارکان جنرل ایم ایم نروانے، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ عین وقت پر دستبردار ہو گئے۔ پاکستان ہائی کمشن لندن کے مطابق بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان کو آکسفورڈ یونین میں بلامقابلہ فتح مل گئی ہے۔ آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد کے عین وقت پر دستبردار ہونے سے بھارت کو نہ صرف عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ یہ ثابت ہوا کہ وہ پاکستان کا کسی بھی میدان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ پاکستانی ہائی کمشن کے مطابق اس وقت جنرل (ر) زبیر محمود حیات، حنا ربانی کھر سابق وزیر خارجہ اور ڈاکٹر محمد فیصل مباحثے کے لیے لندن میں موجود ہیں جبکہ بھارتی وفد مباحثے میں حاضری کی ہمت نہیں کر سکا۔ پاکستان ہائی کمشن لندن کے مطابق اپنے مصدقہ سپیکرز کے انکار کے بعد بھارتی جانب سے چند غیر معروف اور کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی گئی جو پاکستانی وفد کے معیار کے مطابق نہ تھی۔ آکسفورڈ یونین میں اعلان شدہ بھارتی پینل کو کم تر متبادل سے بدلنے کی کوشش نے مباحثے کی ساکھ اور توازن کو شدید متاثر کیا۔ بھارت کے اعلیٰ سطحی مقررین کی دستبرداری اور کم تر متبادل کی پیشکش نے آکسفورڈ یونین اور جامعہ آکسفورڈ دونوں کو سخت خفت سے دوچار کیا۔ قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی محض عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے، بھارتی مقررین نے اسی بحث سے راہ فرار اختیار کی۔ بھارتی وفد کی دستبرداری نے آکسفورڈ یونین جیسے غیرجانبدار فورم پر بھارتی بیانیے کی کمزوری بے نقاب کر دی۔ آکسفورڈ میں طلبہ کی اکثریت بھارتی ہونے کے باوجود بھارتی وفد نے ووٹ کا سامنا کرنے سے انکار کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق بھارت کی نام نہاد ’’سکیورٹی پالیسی‘‘ آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی۔ بھارتی مقررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کے لیے پہلے سے طے شدہ مباحثہ خود ہی سبوتژ کر دیا۔ میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والے بھارتی تجزیہ کار جب کھلی بحث کا موقع ملا تو غائب ہو گئے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق آکسفورڈ یونین میں بھارتی وفد کی غیرحاضری مئی 2025 کے بعد سے جاری سفارتی و بیانیاتی ناکامیوں کی تازہ کڑی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کا کہنا ہے کہ چرچل نے کہا تھا کہ ’’گفتگو جنگ سے بہتر ہے‘‘، بھارت آج ثابت کر رہا ہے کہ وہ نہ گفتگو کے لیے تیار ہے نہ جواب دہی کے لیے۔ پاکستان ہائی کمشن لندن کے مطابق پاکستان نے دلیل، مکالمے اور قانونی مؤقف سے بحث جیتنے کی تیاری کی جبکہ بھارت نے بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا کسفورڈ یونین میں لندن کے مطابق پاکستان ہائی بھارتی وفد ہائی کمشن کے لیے
پڑھیں:
بھارت میں ناقص انفرااسٹرکچر نے ایک اور نوجوان ایتھلیٹ کی جان لے لی
بھارت میں ناقص انفرااسٹرکچر نے ایک اور نوجوان ایتھلیٹ کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہتک میں 16 سالہ قومی باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران پول گرنے سے ہلاک ہوگیا۔
حادثہ مقامی باسکٹ بال کورٹ میں اس وقت پیش آیا جب ہاردک نے باسکٹ بال پول پر لٹکنے کی کوشش کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ہاردک پول پر لٹکا، پول اس کے اوپر آگرا۔
قریب موجود دیگر کھلاڑیوں نے اسے پول کے نیچے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
???? WARNING - TRAGIC INCIDENT IN ROHTAK ????
16-year-old National Level Basketball player Hardik lost his life after a pole fell on him during practice
Poor infrastructure has taken a sportsperson’s life
R.I.P. Hardik ???? pic.twitter.com/Wp8hm25dSC
اس افسوسناک واقعے پر ہریانہ اولمپک ایسوسی ایشن نے تین روز تک تمام کھیلوں کے مقابلے ملتوی کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ دو روز قبل بہادر گڑھ کے ہوشیار سنگھ اسٹیڈیم میں 15 سالہ امان بھی ایسے ہی ایک حادثے کا شکار ہوکر چل بسا تھا۔