موبائل چھن جانے والوں کیلئے خوشخبری,ریکوری کا نیا طریقہ فعال
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :کراچی میں موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کےلیے بڑی خبر آگئی، شہریوں سے چھینے گئے فون ریکوری کے بعد واپس دئیے جائیں گے۔
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ریکوری کے بعد واپس کیے جائیں گے۔
اے آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ ریکور موبائل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، 100 سے زائد چھینے گئے موبائل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
انھوں نے کہا کہ دکانداروں کےلئے بنائی گئی ایس او پیز نہایت مفید ثابت ہوئیں، الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے چھینے گئے موبایل کا ریکارڈ رکھا جائے۔
جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم سے جانوں کے ضیاع میں کمی واقع ہوئی ہے، موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ انتظام کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر 2025 کو ایک خوشگوار پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں شیرنی نے تین صحت مند بچوں کو جنم دیا، اس نایاب اور اہم واقعے نے نہ صرف چڑیا گھر کے عملے کو خوشی سے بھر دیا بلکہ شہر بھر کے شہریوں اور جنگلی حیات کے شائقین نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا۔
چڑیا گھر کے مطابق پیدائش کے فوراً بعد ویٹرنری ماہرین نے شیر کے بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بچے صحت مند، توانا اور حرکت میں فعال ہیں جبکہ مادہ شیرنی بھی مکمل طور پر ٹھیک ہے اور اس کی خصوصی دیکھ بھال جاری ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کے لیے خصوصی نگرانی، اضافی حفاظتی اقدامات اور غذائیت کے اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ان کی ابتدائی پرورش بہترین ماحول میں ہو سکے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی چڑیا گھر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیرنی اور بچوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور تمام طبی و حفاظتی تقاضوں کو ترجیح دی جائے، یہ واقعہ کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ برس کیے گئے انتظامی اقدامات کے مثبت نتائج کی واضح مثال ہے۔
کے ایم سی حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جانوروں کے باڑوں کی اپ گریڈیشن، ویٹرنری سہولیات میں بہتری، غذائی منصوبہ بندی اور ماحول دوست انتظامات نے چڑیا گھر کے معیار میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کا اظہار اب جانوروں کی صحت اور افزائش کے مثبت نتائج سے ہو رہا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ فی الحال شیر کے بچوں کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے گا تاکہ انہیں غیر ضروری دباؤ یا شور سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ویٹرنری ٹیم کی اجازت کے بعد انہیں بتدریج عوام کے لیے نمائش میں شامل کیا جائے گا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن، جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں کی جدید خطوط پر دیکھ بھال کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے، تاکہ کراچی چڑیا گھر تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور تحقیقی مرکز کے طور پر بھی اپنی بہترین خدمات جاری رکھے۔