Daily Mumtaz:
2025-11-27@19:47:28 GMT

پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں 53 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں 53 فیصد اضافہ

 

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں تیزی سے اضافہ ہواہے ، اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار 53 فیصد تک پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر دو کروڑ 51 لاکھ سے زائد موبائل فون تیار کیے گئے ۔ ان میں ایک کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ ٹو جی فیچر فون شامل ہیں۔ پاکستان نے موبائل فون کی مجموعی ملکی ضرورت کا 94 فیصد حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا جو گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں ایک شاندار کامیابی ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی

پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ایف بی آر کے مطابق چرس ایک گاڑی میں موجود پرانے ٹائروں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑ لی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے 20 ہزار کلو چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمد شدہ چرس اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مجموعی مالیت 55 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت چرس اور گاڑی ضبط کرلی گئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ادارہ منشیات کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنانے اور قانونی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

188 کلو چرس ایف بی آر پاکستان کسٹمز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 55 کروڑ 24 لاکھ روپے کی 188 کلو چرس پکڑلی
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر
  • پاکستان میں 10 ماہ میں کتنے موبائل فونز تیار کئے گئے؟ پہلے نمبر پر کونسی کمپنی؟
  • پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے
  • 4 ماہ میں 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد
  • پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد80لاکھ تک پہنچ گئی؛ادارہ شماریات
  • پاکستان نےگزشتہ 4 ماہ میں 64کروڑ 46 لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کرلیے
  • ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
  • پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی