وفاقی بیورکریسی کے تبادلے ؛ سلطان احمد چوہدری آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے سلطان احمد چوہدری کو نیا آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے.
پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر سلطان احمد چوہدری پنجاب حکومت میں تعینات تھے، موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر رواں ماہ 30 نومبر کو ریٹائر ہوں گے، بی اے ناصر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سلطان احمد چوہدری یکم دسمبر سے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا چارج سنبھالیں گے،
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
علاوہ ازیں وزیراعظم نے وقاص انور کو ممبر پلاننگ کمیشن (انفراسٹرکچر اینڈ ریجنل کنیکٹیوٹی) مقرر کر دیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) وقاص انور کی تقرری کنٹریکٹ پر دو سال کے لیے کی گئی ہے،۔
ایس پی کیپٹن (ر) سلیم عباس کلاچی کو فیڈرل کانسٹیبلری میں تعینات کیا گیا ہے، پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ر) سلیم عباس کلاچی تقرری کے منتظر تھے۔
ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن ڈاکٹر محمد طارق موج کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ او ایس ڈی جمیل اختر خان کو ڈپٹی سیکریٹری ریونیو ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری ریونیو ڈویژن محمد خان بابر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں.
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سلطان احمد چوہدری تعینات کیا گیا ہے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔