واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس مکمل لاک ڈاؤن، مزید 500 فوجی تعینات، سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد شہر میں شدید سیکیورٹی الرٹ جاری ہے۔ واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مزید 500 فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں، اور وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تاکہ شہری اور اہلکار محفوظ رہیں۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ حملہ اچانک کیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور فی الحال واشنگٹن میں کوئی اور مشتبہ شخص موجود نہیں۔
سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کے تمام ہدایات پر عمل کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محکمہ موسمیات پاکستان کا ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری
فوٹو: ایکسمحکمہ موسمیات پاکستان نے ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
ایتھوپیا میں دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں 12 ہزار سال سے خاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فُٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔
ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔
اس معاملے پر ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل مائل پر دیکھی گئی۔
ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کیا، یہ راکھ 45 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔
ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ راکھ بین الاقومی پروازوں کے جہاز کے انجن کو متاثر کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں 12 ہزارسال میں پہلی بارپھٹا ہے۔ آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔