وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و تجارت ہارون اختر خان نے ازبکستان کے ساتھ حالیہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صنعتی، فارما اور سیاحتی شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ازبکستان باہمی تجارت 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی، 2 بلین ڈالر کا ہدف

ہارون اختر خان ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف، تاشقند میں پاکستان کے کمرشل اتاشی ظہیر عباس، اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سمیت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس کے دوران راولپنڈی چیمبر کے وفد نے اپنے حالیہ 150 رکنی کاروباری دورۂ ازبکستان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، وفد میں صحت، فارما، سیاحت اور تعمیراتی شعبوں کے نمائندگان شامل تھے۔

صدر راولپنڈی چیمبر کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وفد نے ازبک فارما پارک، ایکسیلنس سینٹر، آئی سی ٹی سینٹر، ٹیکنیکل یونیورسٹی اور بزنس سینٹر کا دورہ کیا اور ان اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو قابلِ اطمینان قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان تا ازبکستان ریلوے ٹریک کی راہ ہموار، منصوبے پر کام کب شروع ہوگا؟

وفد کے مطابق ازبک فارما پارک میں سرمایہ کاروں کے لیے زمین، پراپرٹی اور پانی پر مکمل ٹیکس چھوٹ جبکہ تعمیراتی سامان پر کسٹم ڈیوٹی صفر ہے، جسے پاکستان کے لیے ایک بہترین ماڈل کے طور پر اپنانا چاہیے۔

چیمبر نے ترجیحی تجارتی معاہدوں میں توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، دفاع اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات متعدد شعبوں میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط مضبوط کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کے مابین کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے؟

ان کا کہنا تھا کہ نئی قومی صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات کا محور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے سیاحت کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اس شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس سیاحت صنعتی پالیسی فارما پارک کسٹم ڈیوٹی معاون خصوصی ہارون اختر خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پراپرٹی ٹیکس سیاحت صنعتی پالیسی فارما پارک کسٹم ڈیوٹی معاون خصوصی ہارون اختر خان راولپنڈی چیمبر ہارون اختر خان ازبکستان کے کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔

انھوں نے بحرین کو یواین سلامتی کونسل کی 2 سالہ مدت کیلئے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ 

ملاقات میں اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کو 3 سال میں ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہدف کا حصول پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہے جو اپنے حتمی مراحل میں ہے۔ 

وزیراعظم نے کراچی، گوادر اور خلیفہ بن سلمان پورٹ کے درمیان بندرگاہ سے بندرگاہ تک رابطے بڑھانے کی تجویز دی۔ وزیراعظم نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کیلئے بحرین کی حمایت کو تسلیم کیا۔ 

انھوں نے اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کی تعمیر پر بحرین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی میں سہولت پر بحرین کا شکریہ ادا کیا۔  

ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے تربیت، سائبر سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ غزہ کے عوام کیلئے امن و استحکام کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • پاکستان اور بحرین کا تجارت 1 ارب ڈالر تک بڑھانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی ملکی برآمدات پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنیکی ہدایت