ابوظہبی ٹی10 لیگ : ڈیکن گلیڈی ایٹرز اور کوئٹہ کووَلری کی شاندار فتوحات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز


ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 لیگ میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے ڈیوڈوائزاور مارکس اسٹوئنس کی طوفانی بلے بازی کی بدولت رائل چیمپس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دونوں بلے بازوں نے 43 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنز کی دھماکے دار شراکت قائم کی اور صرف 9.

2 اوورز میں ہدف عبور کر لیا۔ڈیوڈوائزنے 21 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے،

جبکہ اسٹوئنس نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل رائل چیمپس کے نکولس پورن نے رشی دھون کے ایک ہی اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا جڑ کر اننگز کو تیزی سے آگے بڑھایا، تاہم دھون نے اسی اوور میں انہیں آؤٹ کردیا۔ کپتان جیسن رائے (17) اور نیروشن ڈکویلا (33) نے بھی تیز آغاز فراہم کیا، جبکہ برینڈن مکملن 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آخری اوورز میں آرون جونز (28) اور کوئنٹن سیمسن (14 ) نے 43 رنز کا قیمتی اضافہ کر کے اسکور کو تین وکٹوں کے نقصان پر133رنز تک پہنچایا۔تیسرے میچ میں کوئٹہ کووَلری نے 108 رنز کے ہدف کو 7.2 اوورز میں بآسانی حاصل کر کے اجمان ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے مات دے دی۔ابتدائی بلے باز ایون لیوس (13) اور اینڈریز گوس (13) نے برق رفتاری سے آغاز کیا، لیکن دونوں تین اوورز کے اندر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد لیام لیونگسٹون اور محمد وسیم نے 20 گیندوں پر 43 رنز کی تیز شراکت قائم کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر دی۔ آخر میں خواجہ نافع نے دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ٹیم کو شاندار انداز میں ہدف تک پہنچا دیا۔اس سے پہلے ٹائٹنز کی بیٹنگ لائن 12پر تین وکٹوں کے نقصان پر ڈھیر ہوتی نظر آئی، مگر معین علی نے 21 گیندوں پر 59 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے اور انہوں نے صرف 19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ ٹائٹنز نے مقررہ اوورز میں 107/7 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ کی جانب سے عباس آفریدی نے 3/15 جبکہ خزعیمہ تنویر نے 2/7 کے شاندار اعداد و شمار حاصل کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی میڈیا جھوٹ کا ماہر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر دیا:وزات اطلاعات ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10

پڑھیں:

ٹرائی نیشن سیریز: پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سےہرادیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، عثمان خان 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3 باؤلرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹرائی نیشن سیریز: پہلے ٹی20میں زمبابوے کا پاکستان کو جیت کے لئے 178رنز کا ہدف

قبل ازیں، زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا، زمبابوے کے اوپنر نے اپنی ٹیم کو شاندار 72 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین واپس لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل پریشر میں رکھا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
  • ٹی10 لیگ: ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ائیر انڈیا کے چھکے چھڑا دیے، 4 ہزار کروڑ کا نقصان
  • ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی
  • ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح
  • ٹرائی نیشن سیریز ،پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز: پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سےہرادیا
  • سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست