ٹی10 لیگ: ہربھجن سنگھ کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی10 لیگ کے میچ کے بعد بھارتی سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے مصافحہ کیا، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
یہ مصافحہ ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے مقابلے کے فوراً بعد ہوا، جہاں دھانی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف 8 رنز کا دفاع کیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی دلائی، وارئیرز نے اسٹیلینز کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز سے شکست دی۔
Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani.
— Ather (@Atherr_official) November 19, 2025
آخری اوور کے آغاز پر اسٹیلینز 107 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ جیت کے قریب تھے، لیکن دھانی نے صرف دو رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ یکسر بدل دیا، اس کے بعد کپتان ہربھجن سنگھ خود بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن آخری دو گیندوں پر درکار چھ رنز پورے نہ کر سکے، وہ آخری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، یوں میچ وارئیرز کے نام رہا۔
میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی طور پر ہاتھ ملانے کے لیے ایک دوسرے کے پاس آئے، جس میں ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، انہوں نے دھانی کے پاس آکر گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا، مداحوں نے اسے کھیل کی اچھی روح قرار دیا، جب کہ کچھ صارفین نے سابق بھارتی اسپنر کو ان کی پچھلی پالیسیوں کے برعکس رویّے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت لیجنڈز کا حصہ تھے، جنہوں نے دو مرتبہ پاکستان لیجنڈز کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مصافحے کا تنازعہ اس سال کئی مواقع پر سامنے آیا، ایشیا کپ 2025ء میں بھارتی کھلاڑیوں نے تینوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ رسمی مصافحہ نہیں کیا، اسی طرح آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء میں بھی دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہربھجن سنگھ
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔