شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
سوشل میڈیا پرگزشتہ دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص شاپنگ مال میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کر رہا ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں اس کا چہرہ واضح نہیں ہوا مگر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔
صحافی زاہد گشکوری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مشن نے کینیڈا میں مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کا سراغ لگا لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے معروف اینکر شاہزیب خانزادہ اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘: پی ٹی آئی کارکن کی شاہزیب خانزادہ سے بدتمیزی، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل
پوسٹ کے مطابق شاہد بھٹی گوجرانوالہ پاکستان کا رہائشی ہے اور کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وہ ایک سیاسی جماعت کا بھی سرگرم رکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہراساں کرنے والے کے دو مزید ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے اور تینوں کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Super Exclusive: Pak Mission in Canada traces out the alleged harasser, Shahid Bhatti, who misbehaved with prominent anchor #ShahzebKhanzada’s family.
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) November 18, 2025
واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شاہزیب خانزادہ کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے عمران خان کے خلاف جو کیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے
شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص مزید کہتا ہے کہ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی آپ لوگوں نے جو کچھ کیا اس پر بھی شرم محسوس کرنی چاہیے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سینیئر صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہزیب خانزادہ شاہزیب خانزادہ ہراسانیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہزیب خانزادہ شاہزیب خانزادہ ہراسانی شاہزیب خانزادہ کو سوشل میڈیا نے والے ہے کہ ا
پڑھیں:
سوشل میڈیا ناقدین نے ڈاکٹر نبیہا کو رُلا دیا
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں اپنے خاوند حارث کھوکھر کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فضا علی کے سوالات کے جوابات دیے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران نبیہا نے نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور نفرت پر بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئیں۔ جس پر میزبان کو اپنی سیٹ چھوڑ کر انہیں ٹشو پیپر اور دلاسہ دینا پڑا۔
ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بڑی محنت سے انہیں پالا، جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری سے ہی کام کرنا شروع کیا تاکہ والدہ کا بوجھ کم ہو۔
ڈاکٹر نبیہا اپنی والدہ کے انتقال کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوئیں اور انہیں یاد کر کے آنسو ضبط نہ کرسکیں اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا تذکرہ بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں جو مشکلات اور مسائل میں نے دیکھے وہ کوئی اور لڑکی نہ دیکھے‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسری کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور آئندہ بھی زندگی اپنی مرضی سے گزاریں گی۔
میزبان نے ڈاکٹر نبیہا سے اُن کے شوہر کے سامنے پہلی شادی سے متعلق بھی سوال کیا جس پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ وہ اپنے شوہر حارث کو ماضی کے حوالے سے سب کچھ بتاچکی ہیں اور ہر بات اُن کے علم میں ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنی عمر سے چھوٹے دوست سے حال ہی میں نکاح کیا، دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ چھ سال سے دوستی تھی اور ایک ہی ادارے میں کام بھی کرتے تھے۔
ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ انہوں نے حارث کو پسند کیا اور پھر ایک مشترکہ جاننے والے کے ذریعے شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وہ راضی ہوئے۔
دونوں کا نکاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا، اس دوران کچھ ایسی چیزیں اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر پر شادی کے لباس اور جیولری کی قیمت پر بھی تنقید کی گئی تاہم انہوں نے بعد میں اپنے ان دونوں بیانات کو واپس لیتے ہوئے غلطی تسلیم کی اور کہا کہ وہ جذبات میں قیمت کچھ زیادہ ہی بتا گئیں تھیں۔