اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سابق کپتان سرفراز احمد کو ذمے داریاں ملنے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے قومی سلیکشن کمیٹی اور بوتھ ڈیولمپنٹ کی سربراہی چھوڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: شاہین شاہ کی کپتانی ایکسپوز، اظہر علی نے بڑی وجہ بتا دی
یاد رہے کہ پی سی بی نے 2 روز قبل سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز (قومی کرکٹ ٹیم) اور انڈر 19 ٹیم کی ذاریاں سونپی گئی تھیں۔ یہ فیصلہ پی سی بی نے سرفراز کی صلاحیتیوں اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔ جس کے بعد ہی اظہر علی کا استعفیٰ بھی آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر علی اس بات پر خوش نہیں تھے اور اس لیے انہوں نے سوچا کہ کہیں آگے جاکر ان کے کام میں کوئی مداخلت نہ ہو اس لیے وہ اپنی ذمے داریاں چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیے: سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اظہر علی کو انڈر 17 اور 16 کی ذمے داریاں ملی ہوئی تھیں جبکہ انڈر 19 ٹیم کے معاملات اب سرفراز کے پاس آگئے تھے۔ سرفراز کو ذمے داریاں دینے کا مقصد گراس روٹ لیول پر توجہ دیتے ہوئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ کھیل میں دور جدید کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھ سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
’کلیش آف انٹریسٹ‘اظہر علی کے کام سے کرکٹ بورڈ زیادہ مطمئن نہیں تھا جبکہ ایک وجہ اور بھی ہوسکتی ہے کہ اظہر علی کے بیٹے انڈر 19 میں کھیلتے ہیں جبکہ اظہر کے پاس سلیکشن کی ذمے داریاں ہیں۔
مزید پڑھیں: تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا
تاہم اس کے باوجود کرکٹ بورڈ نے ان کو موقع دیا ہوا تھا اور اس بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن اب اظہر علی خود ہی اپنی ذمے داریوں سے عہدہ برا ہوگئے ہیں اور اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی سابق کپتان سرفراز احمد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی سابق کپتان سرفراز احمد ذمے داریاں کرکٹ بورڈ اظہر علی پی سی بی
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن