افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق راشد خان کی نئی دلہن افغان نژاد ہیں تاہم پہلی بیوی کے حوالے سے وہ خاموش ہیں۔
راشد خان نے نیدر لینڈ میں چیریٹی ایونٹ کی ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر تصدیق کی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Rashid Khan (@rashid.
اپنی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں افغان ٹی 20 کپتان نے لکھا کہ انہوں نے 2 اگست 2025ء کو زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے ایسی عورت سے نکاح کیا جو محبت کی مثال ہے۔
راشد خان نے وضاحت کی کہ ’میں حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک تقریب میں لے کر گیا اور بدقسمتی سے اتنی سادہ سی بات پر مفروضے بنائے جا رہے ہیں۔‘
قبل ازیں گزشتہ سال اکتوبر 2024ء میں راشد خان نے افغان دارالحکومت کابل میں پہلی شادی میں کی تھی۔ اس تقریب میں انکے دوستوں اور ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کہ تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنیکی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
پشاور:ایف آئی اے پشاور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔
گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعل سازی میں کردار ادا کیا۔
ملزم فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کر کے صدیق اللہ کی پاکستانی شہریت کی غیر قانونی تصدیق کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔