پاکستان سے حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی،افغان حکام کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-17
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان حکام
پڑھیں:
ٹھیکیداری نظام کو فوری ختم کیا جائے‘ خالد خان ‘قاسم جمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے مشترکہ بیان میں سندھ میں پابندی کے باوجود ٹھیکے داری نظام مسلط کیے جانے پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکے داری نظام محنت کشوں کا استحصال کررہا ہے۔ ٹھیکے داری نظام پر پابندی کے باوجود یہ ظالمانہ نظام محنت کشوں کا استحصال کر رہا ہے اور محنت کشوں کا خون چوس رہا ہے۔ سندھ حکومت اپنے بنائے ہوئے قوانین پرعمل کرے اور ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کیا جائے۔