محمد یاسین ملک نے گزشتہ روز تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ جب سے این آئی اے نے ان کی سزائے موت کی درخواست عدالت میں دائر کی ہے وہ مسلسل نفسیاتی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں جاری مقدمے میں تاخیری حربے آزمانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذراِئع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں دی گئی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ محمد یاسین ملک نے گزشتہ روز تہاڑ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ جب سے این آئی اے نے ان کی سزائے موت کی درخواست عدالت میں دائر کی ہے وہ مسلسل نفسیاتی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ یاسین ملک نے این آئی اے کی جانب سے استعمال کیے جانے والے تاخیری حربوں کو بھانپتے ہوئے عدالت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ سنائیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 28جنوری 2026ء تک ملتوی کر دی۔لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں کل سماعت کے دوران این آئی اے کی طرف سے ان کیمرہ عدالتی کارروائی کی درخواست پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی طرف سے اس عرضی کا مقصد کیس کے حقائق کو چھپانا اور یاسین ملک کو انصاف سے محروم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی درخواست کی منظوری دراصل حکومت کی یکطرفہ کاروائی کے لئے راہ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ رفیق ڈار نے کہا کہ گزشتہ چھ سال سے قید تنہائی اور تہاڑ جیل میں ناکافی طبی سہولیات نے یاسین ملک کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمد یاسین ملک کی درخواست آئی اے عدالت میں کہا کہ

پڑھیں:

سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محمد علی مرزا کیس: اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ایم ڈی کیٹ پالیسی میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد، کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں، فتح محمد رضوی 
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت؛ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کیس سننے سے انکار کردیا
  • 3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
  • عافیہ کی واپسی پر حکومت کی رضا مندی خوش آئند ہے
  • نوجوان عرفان کی ہلاکت کا معاملہ‘نئے مقدمات پرفریقین کونوٹس
  • یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا بھارتی مطالبہ ، سماعت 28 جنوری تک ملتوی
  • سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری