چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والا پل گرگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں 758 میٹر طویل ہونگ چی پل اچانک منہدم ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل پل میں دراڑیں پڑانا شروع ہوگئی تھیں جس کے بعد منگل کے دن پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
Spectacular footage shows a bridge collapse in China
In Sichuan Province, China, the recently opened Hongqi automobile bridge partially collapsed, Reuters reports.
The incident occurred along a national highway connecting central China with Tibet. No casualties have been… pic.twitter.com/bY1JtKNvH6
— NEXTA (@nexta_tv) November 11, 2025
خبر ایجنسی کے مطابق اس پل کو چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا جب کہ حادثے کے بعد حکام نےقریبی پلوں کی ہنگامی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تحریک شروع، پارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے: اپوزیشن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا تحریک شروع ہے۔ نعرہ ہوگا ’’ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے‘‘۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا 27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اشرافیہ اپنے مفادات کیلئے آئین میں ترمیم کررہی ہے۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اس ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا۔ پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے۔ ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں۔ پاکستان پر بغیر الیکشن کے ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا۔ جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔ عوام کو غلط تاثر دیا جاتا ہے۔ افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہے۔ سکول کے بچے اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے تو آپ گولیاں چلائیں گے؟۔ تحریک لبیک سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن گولیاں کیوں چلائیں؟۔ عمران کے ساتھی تحریک کا کہہ رہے تھے، تحریک شروع ہے۔ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں۔ اعلامیے میں کہا کہ اسی ہفتے اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی۔ 27ویں ترمیم کی منظوری کے اگلے دن ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ عوام سے اپیل ہوگی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔ وکلاء عدالتوں میں کالی پٹیاں پہن کر اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔ قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمیں عوامی رائے سازی کا آغاز کرنا ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس مشاورت کو صرف اوپر کی سطح تک نہیں رکھیں گے۔ تاجر تنظیموں کو بھی اس مشاورت میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ہر عوامی رائے ساز سے درخواست ہے کہ اس پر خیالات کا اظہار کرے۔