پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی۔
ڈی ایس پی اظہر شاہ نے فیکٹری ناکے پہنچ کر وارنٹ کی تعمیل کروائی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وارنٹ پر دستخط کرکے ایک کاپی وصول کرلی۔
انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم علی حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیک ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا، جس کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔
ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نوٹس کے باوجود ملزم کیوں پیش نہیں ہوا؟
وکیل نے بیان دیا کہ اگر عدالت کہے تو ابھی ملزم کو بلا لیتے ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نوٹس ملزم کو ہوا تھا وکیل کو نہیں۔
عدالت نےعدم پیشی پرملزم علی حسن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی۔