26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے منجمد بینک اکاونٹس کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت میں پیش پنجاب ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لاہور، بھکر، میانوالی اور شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام پر 338 کنال اراضی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کے
پڑھیں:
مصطفی عامر قتل کیس‘16مقدمات انسدادی دہشتگردی عدالت منتقل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس سمیت 6 مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 سے مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 8 کو منتقل کر دیے گئے۔ ارمغان، اس کے والد کامران قریشی اور شیراز کے خلاف مقدمات کی آئندہ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 8 میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 سے مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 8 کو منتقل کر دیئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 خالی ہونے کے باعث مقدمات منتقل کئے گئے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی، ارمغان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد اس ماہ کے آخر میں کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق ارمغان اور شیراز پر مصطفی عامر کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے، مصطفی عامر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کراچی سے بلوچستان لیجاکر قتل کیا گیا،ارمغان نے گرفتاری سے قبل پولیس پر حملہ بھی کیا تھا، ارمغان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔