Express News:
2026-07-24@13:04:59 GMT

بابراعظم کا ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

راولپنڈی:

بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف طویل عرصے بعد سنچری بنائی بلکہ پاکستان کے لیے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز فخرزمان اور صائم ایوب نے 77 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

فخر زمان اور بابراعظم نے صائم ایوب کے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد 100 رنز کی بہترین شراکت قائم کرکے پاکستان کو سیریز میں فتح حاصل کرنے کے لیے بنیاد فراہم کی اور اس دوران فخر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد رضوان کے ساتھ شراکت میں اپنی سنچری مکمل کی جو دو سال سے زائد کے طویل عرصے بعد بڑی اننگز ہے، رضوان نے اپنی نصف سنچری بنائی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے آخری مرتبہ 30 اگست 2023 کو ملتان میں نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اس کے بعد وہ آؤٹ آف فارم رہے تاہم متعدد نصف سنچریاں بنائیں لیکن سنچری بنانے میں ناکام رہے تھے۔

بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف 119 گیندوں پر آؤٹ ہوئے بغیر 102 رنز کی اننگز کھیلی تو یہ ان کی ون ڈے کیریئر میں 20 ویں سنچری ہے۔

بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا، بابر نے 139 میچوں کی 136 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 37 نصف سنچریاں کی مدد سے 53.

89 کی اوسط سے 6 ہزار 467 رنز بنا چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا مشترکہ ریکارڈ بابراعظم اور سعید انور کے پاس ہے، دوسرے نمبر پر محمد یوسف ہیں، جنہوں نے 15 سنچریاں بنائی تھیں، فخر زمان اور محمد حفیظ 11،11 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اعجاز احمد اور انضمام الحق نے 10،10 سنچریاں بنائی تھیں۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز انضمام الحق نے بنائے ہیں، دوسرے نمبر پر محمد یوسف، تیسرے نمبر پر سعید انور، چوتھے نمبر پر شاہد آفریدی اور پانچویں نمبر پر شعیب ملک ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی تھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ون ڈے میں سری لنکا

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز