لاہور ہائی کورٹ کے جج کا ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا، ڈکی بھائی جسمانی ریمانڈ پر 10 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی سی آئی اے ڈکی بھائی
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔