پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔