کرسٹيانو رونالڈو کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ، ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔
پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ رونالڈو پورے میچ میں دھکے اور پکڑ دھکڑ کا شکار رہے۔ ان کے مطابق کیمرے کا زاویہ حرکت کو زیادہ سنگین دکھا رہا تھا۔
فیفا ڈسپلنری رولز کے مطابق کہنی مارنے جیسے واقعات پر تین میچوں کی پابندی متوقع ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پرتگال کے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں رونالڈو کی شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
آئرلینڈ کے کوچ ہالمگرِمسن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید ان کی پہلے کی گفتگو نے رونالڈو کو ذہنی دباؤ میں رکھا۔ انہوں نے واقعے کو ’’رونالڈو کی ایک لمحاتی غلطی‘‘ قرار دیا۔
رونالڈو کا یہ ریڈ کارڈ ڈبلن میں ان کی واپسی کو انتہائی تنازعے کا شکار بنا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئرلینڈ کے ریڈ کارڈ
پڑھیں:
بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ نادرا نے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون اپنے بچوں سمیت سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا گزشتہ 11 سال سے ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا ہے۔
’نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں‘، متاثرہ خاتونخاتون نے عدالت کو بتایا ’میں گیارہ سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ وہ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور کارڈ نہیں بناتے۔ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا ہے، مگر میرا نہیں بن رہا۔‘
نادرا کا اعتراض: بہنوں کی عمر میں صرف 10 ماہ کا فرقخاتون کے مطابق نادرا حکام انہیں یہ کہہ کر کارڈ بنانے سے انکار کر رہے ہیں کہ 2 بہنوں کی عمروں میں صرف 10 ماہ کا فرق کیسے ہو سکتا ہے؟
قانونی موقف: 7 ماہ کا فرق بھی قابلِ قبولخاتون کے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کے اپنے قوانین کے مطابق 7 ماہ عمر کے فرق کی صورت میں بھی شناختی کارڈ جاری کیا جا سکتا ہے، لہٰذا 10 ماہ کے فرق کی بنیاد پر اعتراض بلاجواز ہے۔
عدالت نے نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بہنوں کی عمر میں فرق سندھ ہائیکورٹ شناختی کارڈ نادرا