مصطفی عامر قتل کیس‘16مقدمات انسدادی دہشتگردی عدالت منتقل
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس سمیت 6 مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 سے مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 8 کو منتقل کر دیے گئے۔ ارمغان، اس کے والد کامران قریشی اور شیراز کے خلاف مقدمات کی آئندہ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 8 میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 سے مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 8 کو منتقل کر دیئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 16 خالی ہونے کے باعث مقدمات منتقل کئے گئے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی، ارمغان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد اس ماہ کے آخر میں کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق ارمغان اور شیراز پر مصطفی عامر کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے، مصطفی عامر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کراچی سے بلوچستان لیجاکر قتل کیا گیا،ارمغان نے گرفتاری سے قبل پولیس پر حملہ بھی کیا تھا، ارمغان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت نمبر مقدمات انسداد مصطفی عامر
پڑھیں:
افغانستان دہشتگردی کی اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے: خواجہ آصف
---فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہندوستان افغانستان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بار بار افغانستان کو بتا رہے ہیں، کچھ دن پہلے کے حملے میں بھی افغان شہری ملوث تھے، اب اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری نکل آئے ہیں۔
اسلام آبادکوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش...
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل اگر ذمہ داری نہیں بھی لیتا تو یہ شہادت ساری دنیا کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ بھی جیتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، دہشت گردی کے پیچھے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔