کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان پولیس نے ضلع ژوب کے علاقے شیخان آبادی میں دہشت گردوں کے ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، شیخان آبادی کے قریب سڑک کنارے مشکوک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیٹونیٹر کو ناکارہ بناتے ہوئے تلف کر دیا۔

ایس ایچ او ژوب کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے کسی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ہوا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع مقامی تھانے پر دی جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ

کراچی:

شہر قائد میں طارق روڈ کی معروف معمار شاپنگ مال میں کسٹم حکام کی جانب سے اسمگل شدہ کپڑوں کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران دکانداروں نے ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلادیا، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

کارروائی کے دوران پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ، ہولناک ویڈیو منظرِ عام پر
  • کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ
  • مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکا ہر منصوبہ ناکام رہے گا، الجہاد الاسلامی فی فلسطین
  • کراچی ، پی ٹی آئی کنونشن ناکام، پولیس نے درجنوں کارکن گرفتار کرلئے
  • کراچی میں پی ٹی آئی کی کنونشن کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے متعدد کارکنان حراست میں لے لیا
  • قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی