امریکا میں شٹ ڈاؤن، میئر انتخابات میں شکست سب سے بڑی وجہ تھی، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ ناشتے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت طویل ترین شٹ ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں، یہ نیویار ک کے میئر کے انتخابات میں شکست کی سب سے بڑی وجہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ شٹ ڈاؤن سے ایئرلائنز اور اسٹاک مارکیٹ متاثر ہو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار ٹھہرا یا، تاہم افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں ( ڈیموکریٹس کو) اس بات کے لیے اس شدت سے مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے جتنا کہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ اس تقریب میں ٹرمپ نے ایک بار پھر فلی بسٹر ( بل پر ووٹنگ میں تاخیری حربوں) کو ختم کرنے کا مطالبہ دہرایا، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس سے شٹ ڈاؤن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے سینیٹرز سے کہا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ ریپبلکن وہ کریں جو انہیں کرنا چاہیے، اور وہ ہے فلی بسٹر کو ختم کرنا، یہ واحد راستہ ہے جس سے آپ یہ کر سکتے ہیں، اور اگر آپ نے فلی بسٹر کو ختم نہ کیا، تو آپ مشکل میں پڑ جائیں گے، ہم کوئی قانون سازی نہیں کر سکیں گے۔‘
سینیٹ کے ریپبلکن ارکان تقریباً متفقہ طور پر اس اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر ڈیموکریٹس دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ اپنی تمام مطلوبہ قانون سازی باآسانی منظور کروا لیں گے۔
صدر ٹرمپ نے سینیٹ کی ’بلیو سلِپ‘ روایت کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، یہ روایت مقامی ریاست کے سینیٹرز کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ انصاف سے متعلق مخصوص نامزدگیوں پر ویٹو جیسا اختیار استعمال کر سکیں، یعنی وائٹ ہاؤس کو ان کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہو جاتا ہے۔
ٹرمپ نے اس بات پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ امریکی وکلاء (U.
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس معاملے پر عدالت جانے والی ہے، انہوں نے کہا یہ روایت صدر کے اس حق کو چھین لیتی ہے کہ وہ عدالتوں میں خدمات انجام دینے والے افراد یا امریکی اٹارنیز کے طور پر کام کرنے والے لوگوں کا انتخاب کر سکے، جو کہ انتہائی اہم ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے منگل کو نیویارک سٹی کا میئر کا انتخاب جیت لیا اور وہ سب سے بڑے (بالحاظ آبادی) امریکی شہر کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کا ظہران ممدانی کی جیت پر پہلا ردعمل، ریپبلکنز کی شکست کی وجوہات بھی بتا دیں
ظہران ممدانی کے نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئرمنتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ردِعمل دیا ہے۔
ٹرمپ نے ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹس میں انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کی وجوہات پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘بیلٹ پیپر ٹرمپ پر نہیں تھے، اور حکومت کی بندش (شٹ ڈاؤن)، یہی 2 وجوہات تھیں جن کی وجہ سے ریپبلکنز آج رات انتخابات ہار گئے۔’
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب
ریپبلکن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ اصلاحات پاس کریں، ووٹر آئی ڈی لازمی بنائیں، میل کے ذریعے ووٹنگ ختم کریں۔ سپریم کورٹ کو ’پیکنگ‘ سے بچائیں، دو ریاستی اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ فلی بسٹر کو ختم کریں۔’
واضح رہے کہ فلی بسٹر سے مراد سینیٹ میں وہ بحث ہے جو کسی قانون سازی کو روکنے کے لیے طویل مدت تک کی جاتی ہے، اس کا مقصد ہوتا ہے کہ اقلیت کو بھی قانون سازی میں آواز ملے اور اکثریت اپنی مرضی سے ہر قانون منظور نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیے: نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟
امریکی صدر نے ایک اور پیغام میں زور دیتے ہوئے لکھا کہ ریپبلکنز، فلی بسٹر ختم کرو! قانون سازی اور ووٹنگ ریفارمز پر واپس آؤ!’
واضح رہے کہ ظہران ممدانی آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے تاہم صدر ٹرمپ ریپبلکن امیدوار کے بجائے سابق گورنر یوکومو کی حمایت کر رہے تھے جو اس سے قبل ڈیموکریٹ تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ریپبلکنز ظہران ممدانی