زہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ خاموش مجاہدہ کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے جہاں میئرشپ کے انتخابات میں تاریخی کامیابی سے بین الاقوامی توجہ حاصل کی وہیں ان کی اہلیہ رما دواجی نے پس پردہ رہ کر اس مہم کو ایک منفرد شناخت دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کو دھمکی کیوں دی؟
مصورہ اور ڈیزائنر 28 سالہ رَما نے اگرچہ انتخابی سرگرمیوں میں براہ راست حصہ نہیں لیا مگر ممدانی کی انتخابی مہم کی بصری شناخت، رنگوں کا انتخاب اور مہم کی مجموعی جمالیات تیار کرنے کی ذمہ داری ان ہی نے نبھائی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق مہم میں استعمال ہونے والے شوخ پیلے، نارنجی اور نیلے رنگ کے امتزاج جو بعد میں ممدانی کی عوامی تحریک کی پہچان بن گئے دواجی کی ہی تخلیقی سوچ کا نتیجہ تھے۔
رما دواجی نے امریکی ریاست ڈلاس میں پرورش پائی اور دبئی میں تعلیم حاصل کی۔ وہ صرف 4 سال قبل نیویارک منتقل ہوئیں۔ انہوں نے ممدانی کی مہم کو ایک ایسی جدید مگر عوامی اپیل رکھنے والی شناخت دی جس نے نوجوان ووٹروں کو متوجہ کیا۔
مزید پڑھیے: کون ہوگا نیویارک کا میئر، پولنگ جاری، ظہران ممدانی کو برتری حاصل، نتیجہ کب تک آنے کا امکان ہے؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ رما نے انتخابی عمل کے دوران بمشکل کوئی عوامی بیان دیا یا سوشل میڈیا پر سرگرمی دکھائی۔ ان کی واحد انتخابی پوسٹ جون میں پرائمری الیکشن جیتنے کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے مختصر سا پیغام لکھا ’اس سے زیادہ فخر کی بات کوئی اور نہیں ہو سکتی‘۔
رما دواجی اور زہران ممدانی کی ملاقات سنہ 2021 میں ڈیٹنگ ایپ ’ہِنج‘ پر اس وقت ہوئی تھی جب ممدانی نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
دونوں کی پہلی ملاقات بروکلن کے یمنی کیفے ’قہوہ ہاؤس‘ میں ہوئی جس کے بعد دونوں نے مک کیرن پارک میں چہل قدمی کی۔
دوسری ملاقات پر بات کچھ اور آگے بڑھی اور ممدانی نے انہیں کوئینز میں اپنا محلہ دکھایا۔
یہ جوڑا اکتوبر سنہ 2024 میں منگنی کے بندھن میں بندھا جس کے صرف چند دن قبل ممدانی نے میئر کے عہدے کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان
دسمبر میں دبئی میں ایک مختصر جشن کے بعد دونوں نے فروری 2025 میں مین ہیٹن کی عدالت میں سادہ سی تقریب میں شادی کی اور شادی کے بعد سرکاری دفتر کے سبز صوفوں پر ان کا فوٹو شوٹ ہوا۔
رما دواجی کا سوشل میڈیا ان کے فن سے بھرا ہوا ہے۔ سیرامک آرٹ، تصویری خاکے اور فلسطین سے اظہار یکجہتی پر مبنی فن پارے ان کا خاصہ ہیں۔
’دور حاضر کی شہزادی ڈیانا‘ان کے قریبی دوست حسنین بھٹی نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ رما ہماری دور حاضر کی شہزادی ڈیانا ہیں، خاموش، باوقار اور اثر انگیز۔
انتخابی مہم کے دوران وہ زیادہ تر پس پردہ رہیں مگر وہ پرائمری ووٹنگ کے دن ممدانی کے ساتھ پولنگ اسٹیشن گئیں اور بعد ازاں دی ڈیلی شو پر ان کی شرکت کے وقت بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی پرتعیش شادی تقریب، نظریات پر سوال اٹھنے لگے
کوئنز کے فاریسٹ ہلز اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ممدانی کے آخری جلسے میں جہاں الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی شرکت کی رما دواجی وہاں موجود زہران ممدانی کے 10 ہزار حامیوں کے ساتھ بیٹھ کر شوہر کی تقریر سنتی رہیں اور انداز وہی ہمیشہ والا یعنی پرسکون مگر بااثر۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رما دواجی زہران ممدانی کی انتخابی مہم نیویارک میئر زہران ممدانی نیویارک میئر میئر زہران کی اہلیہ رما.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رما دواجی زہران ممدانی کی انتخابی مہم نیویارک میئر زہران ممدانی زہران ممدانی کی رما دواجی کے بعد
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان