واٹس ایپ نے انسٹاگرام طرز کی نئی خصوصیت متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
واٹس ایپ ایک نئی فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات براہِ راست چیٹ میں ظاہر ہونے کے بجائے ’ریکویسٹس‘ فولڈر میں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر ’ہائی سوسائٹی‘ محبت کا جال، شہری لاکھوں روپے سے محروم
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر نامعلوم پیغامات کو روکنے کے بجائے صرف ان کے ظاہر ہونے کا طریقہ تبدیل کرے گا۔ اگر صارف واٹس ایپ کی نئی سیٹنگ ’Who can message me‘ میں ‘Everyone’ کا انتخاب کرتا ہے تو اسے تمام افراد کے پیغامات موصول ہوتے رہیں گے، چاہے وہ نمبر فون بُک میں محفوظ نہ ہو۔
البتہ اگر صارف’My Contacts‘ کا انتخاب کرے تو صرف محفوظ نمبروں سے آنے والی چیٹس براہِ راست ظاہر ہوں گی، جبکہ دیگر پیغامات انسٹاگرام کی طرح ایک الگ فولڈر ’ریکویسٹس‘ میں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی ایپل واچ ایپلکیشن متعارف، فون نکالے بغیر میسجز دیکھنا ممکن
اس فولڈر میں صارف پیغامات کو دیکھ کر فیصلہ کرسکے گا کہ وہ جواب دینا چاہتا ہے، پیغام حذف کرنا ہے، رپورٹ کرنی ہے یا رابطہ بلاک کرنا ہے۔ اگر صارف کسی پیغام کا جواب دیتا ہے تو وہ چیٹ خود بخود مین چیٹ لسٹ میں منتقل ہوجائے گی۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپ ڈیٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسٹاگرام پیغام مسیج نامعلوم افراد واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام پیغام نامعلوم افراد واٹس ایپ واٹس ایپ
پڑھیں:
کے پی: سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کروانے کی ہدایت
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔
وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے اور اسکولوں میں حاضری اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کردی۔
خیبرپختونخوا میں 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے فارغ کیا جائے، انہوں نے ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرانے کی بھی ہدایت کی اور ٹیکسٹ بکس کی پرنٹنگ اور اسٹیشنری کی خریداری کے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کرانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم سے گرلز گائیڈ فنڈ اور اسکاؤٹس فنڈ سے متعلق ڈیٹا طلب کرتے ہوئے اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر، لیو انکیشمنٹ، پروموشن اور دیگرامور ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کردی۔