ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران تین کارروائیوں میں 3ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد مالیت کی249.31کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر کے سامان میں موجود جوتوں سے 8.
5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اُدھر شاکس ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیس کارروائی میں 11پولی تھین بیگوں میں چھپائی گئی 211.812 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے معروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ کپڑوں اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ طارق روڈ کی ایک معروف مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر درآمد شدہ کپڑے اور سامان بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔
چھاپے کے دوران کسٹمز حکام نے متعدد دکانوں اور گوداموں سے غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔ کارروائی کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب دکانداروں نے چھاپے کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے ایک منی ٹرک کو آگ لگا دی، جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام طارق روڈ کے مختلف شاپنگ مالز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر چکے ہیں۔