data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)دادا پارٹنرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے امریلی اسٹیلز لمیٹڈ کے لیے خصوصی مالی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں، جو حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور پیچیدہ مالی ری اسٹرکچرنگ میں سے ایک تھی۔امریلی اسٹیلز لمیٹڈ کا ماسٹر ری اسٹرکچرنگ ایگریمنٹ (“ایم آر اے”) کامیابی کے ساتھ 14 اکتوبر 2025 کو مکمل کیا گیا۔ ایم آر اے میں 22.

6 ارب روپے کے قرض کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس میں کمپنی کے 23 میں سے 21 قرض دہندگان کی غیر معمولی شمولیت حاصل ہوئی، جو مجموعی قرض کا 90 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔ری اسٹرکچرنگ میں کل 27.9 ارب روپے کی سہولت شامل تھی جو 23 قرض دہندگان کی جانب سے فراہم کی گئی۔ ان میں 12 روایتی بینک (جن میں تین سرکاری ادارے شامل ہیں)،6 اسلامی بینک،5ڈیولپمنٹ فنانس ادارے (ڈی ایف آئز)، اور 7 قرض دہندگان پر مشتمل ایک سنڈیکیشن شامل تھی۔ مجموعی طور پر دس طویل المدتی اور انیس قلیل المدتی قرض دہندگان شامل تھے، جن کے اپنے اپنے کولیٹرل اور سیکیورٹی ڈھانچے تھے۔پاکستان کے نمایاں اسٹیل مینوفیکچررز میں سے ایک، امریلی اسٹیلز، قرض دہندگان کے نئے اعتماد اور مستحکم معیشت کی بنیاد پر پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔دادا پارٹنرز کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، شہزاد دادا نے اس لین دین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس کلیدی مشاورتی کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے مؤکلوں کو پیچیدہ مالی تبدیلیوں میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس ری اسٹرکچرنگ کی پیچیدگی کے پیش نظر، ہمیں خوشی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک متوازن نتیجہ حاصل ہوا۔ یہ اسٹریٹجک شراکت داریوں کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے اور جدید مالی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

 

 

 

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ری اسٹرکچرنگ قرض دہندگان کے لیے

پڑھیں:

فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر اغوا کے بعد قتل

باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔

مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا اور بعد میں سرعام قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مریم کے قتل نے مالی کے عوام میں غصہ اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک ایک فوجی حکومت (ملٹری جونٹا) کے زیرِانتظام ہے جو 2012 سے جاری شدت پسند بغاوت پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار
  • افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کرلی
  • پیٹرولیم شعبے کا کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں سب سے بڑا حصہ
  • امریکی سینیٹ نے شٹ ڈا ئون ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت کرلی
  • فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر اغوا کے بعد قتل
  • چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم
  • لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کرلی
  • 27ویں آئینی ترمیم، بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہوگیا; وزیرقانون
  • پنجاب حکومت کا شہری خوبصورتی کے فروغ کیلئے اہم اقدام