Express News:
2025-11-12@02:35:36 GMT

کراچی، عزیز آباد میں موبائل شاپ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

کراچی:

شہر قائد میں عزیز آباد کے بلاک تھری صدیق آباد میں واقع موبائل شاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول حسن علی بانٹوا اپنے شاپ پر موجود تھا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے انجام دیا، جنہوں نے آ کر مقتول پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

 ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

حسن علی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول برآمد کیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق یہ معطلی 16 نومبر تک برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟

محکمہ داخلہ کے مطابق حب، چمن، واشک، جھل مگسی، لسبیلہ، ژوب، قلات، ہرنائی، شیرانی، پنجگور، زیارت، لو رالائی، صحبت پور، خاران، مو سی خیل، کیچ، کچھی، سوراب، مستونگ، خضدار میں آج سے 16 نومبر تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

اس دوران اوستہ محمد، دکی، کوہلو، سبی، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، جعفر آباد، آواران، قلعہ عبد اللہ، چاغی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، گوادر اور پشین سمیت دیگر اضلاع میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے طلبا، تاجروں اور صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ 14نومبر تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اب واپس لے لیا گیا ہے، جبکہ 13نومبر تک صوبے میں جعفر ایکسپرس کی سروس معطل رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انٹرنیٹ بلوچستان پاکستان سروس معطل موبائل فون

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے فوڈ رائیڈر جاں بحق
  • بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
  • کراچی:کورنگی میں اسٹیٹ ایجنسی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • عدالت میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی گروپ میں فائرنگ، 4 زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے کارکن گھر جاتے ہوئے قتل کردیاگیا
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
  • کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ