دبئی میں مقیم 32 سالہ مشہور ٹریول انفلوئنسر انونے سُود کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ ممکنہ طور پر منشیات کے زیادہ استعمال کو قرار دیا گیا ہے۔

لاس ویگاس میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ میں دبئی کے مقبول ٹریول انفلوئنسر انونے سود کی موت میں ممکنہ منشیات کے استعمال کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ 32 سالہ سود کو 4 نومبر 2025 کو وِن لاس ویگاس ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش پایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟

پولیس رپورٹ کے مطابق واقعے کی رات انونے سود کے ہمراہ 2 خواتین موجود تھیں، جن میں ان کی منگیتر شِوانی پریہار بھی شامل تھیں۔ تینوں نے مبینہ طور پر صبح تقریباً 4 بجے کیسینو فلور پر ایک شخص سے رابطہ کیا تاکہ وہ سفید پاوڈر خرید سکیں، جسے وہ کوکین سمجھ رہے تھے۔

گروپ واپس ہوٹل روم پہنچا اور رول کیے ہوئے 100 ڈالر کے نوٹ سے سفید مادّہ استعمال کیا، جس کے بعد سب سو گئے۔ کچھ دیر بعد خواتین جاگیں تو انہوں نے انونے سود کو بے ہوش اور بے حس و حرکت پایا، جس پر فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول

پیرامیڈکس نے موقع پر CPR اور نالاکسون (Narcan) کی پانچ خوراکیں دیں، تاہم سود کو بچایا نہ جا سکا اور انہیں صبح 7:23 بجے مردہ قرار دے دیا گیا۔ تفتیش کے دوران کمرے سے سفید پاوڈر کی ایک چھوٹی تھیلی اور رول شدہ نوٹ برآمد ہوا۔

انونے سود کی میت کو بھارت منتقل کیے جانے کے بعد 11 نومبر کو ان کے آبائی شہر نوئیڈا میں تدفین کی گئی۔ ان کی منگیتر شِوانی پریہار نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام میں کہا کہ ’تم میری پناہ، میری زندگی اور میرا سب کچھ تھے۔ میں سمجھ نہیں پا رہی کہ اسے کیسے قبول کروں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

واضح رہے کہ اننائے سود دبئی کی آن لائن کمیونٹی میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انسٹاگرام پر 14 لاکھ فالوورز کے ساتھ وہ اپنی سنیماٹک ٹریول ویڈیوز اور شاہانہ لائف اسٹائل کے باعث مشہور تھے۔ انہیں مسلسل تین برس تک فوربس انڈیا کے ’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘ میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے Concours آٹوموٹیو ایونٹ میں شرکت کے لیے امریکہ آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انفلیوئنسر انفلیوئنسر موت انونے سود.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انفلیوئنسر

پڑھیں:

رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ اور مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دونوں شخصیات اپنے ماضی کے تنازعات کے باعث پہلے ہی خبروں میں ہیں۔

 رجب بٹ پاکستان میں متعدد قانونی مقدمات کے بعد برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں، جبکہ سامعہ حجاب دبئی میں مقیم ہیں اور اپنے سابق منگیتر کے خلاف اغوا کے مقدمے کے بعد شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا

حال ہی میں سامعہ حجاب نے اپنے لباس پر تنقید کے جواب میں ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ عوامی رویّوں کے باعث ان کے لباس وقت کے ساتھ مختصر ہوئے۔ انہوں نے رجب بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے عوام نے انہیں سپورٹ نہیں کیا، اسی طرح ان کے ساتھ بھی یہی رویّہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

اسی تناظر میں دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک مشترکہ ویڈیو بنائی، جس میں رجب بٹ نے سامعہ حجاب کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی ہنستے ہوئے جواب دیا۔ رجب بٹ نے کہا کہ سامعہ کا جسم بہت خوبصورت ہے۔ جس پر سامعہ نے جواب میں کہا کہ ان کا پیٹ باہر نکلا ہوا ہے اور انہیں اسے کم کرنے کے لیے جم جانا پڑے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)

 سامعہ نے مزید کہا کہ وہ ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں اور سب نے ان کا پیٹ دیکھا ہوا ہے۔ اس پر رجب نے کہا کہ میں نے کبھی تمہارے پیٹ پر غور نہیں کیا میں اور چیزوں پر غور کرتا ہوں، ہمارے لیے پیٹ ہی رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سامعہ حجاب کا حسن زاہد سے کیا تعلق تھا؟ ٹک ٹاکر نے نئے انکشافات کردیے

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی، نازیبا اور خاندانی اقدار کے خلاف قرار دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے رویے شادیوں کے لیے خوفناک مثال ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ تمام لوگ حد سے زیادہ بے باک ہو رہے ہیں، اور ایسے تبصروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے ایک بار پھر اِنفلوئنسرز کے رویّوں، ذاتی حدود اور آن لائن مواد کی اخلاقی حدود سے متعلق سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹک ٹاکر رجب بٹ رجب بٹ ویڈیو وائرل سامعہ حجاب سامعہ حجاب ویڈیو وائرل ویڈیو وائرل یو ٹیوبر

متعلقہ مضامین

  • معروف بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 34 سال کی عمر میں چل بسے، آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟
  • شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • بوسنیا میں اسنائپر ٹورازم کے نام پر انسانوں کے شکار کا انکشاف، تحقیقات شروع
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • خودکش بمبار نے اسلام آباد کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی‘ تحقیقات میں انکشاف
  • ماہانہ 3 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، عبرانی میڈیا کا انکشاف
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف