City 42:
2025-11-14@07:11:12 GMT

سندھ حکومت کا پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

 ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے پاکستان میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی  ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔  

سندھ میں  پہلی بار 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس چیمپئن شپ  منعقد ہو رہی ہے۔

ایونٹ میں ملک کی 400 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو انعامات تقسیم کریں گے۔ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

 سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں 2  ایونٹس ہوں گے ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی پھر متحرک ہو گئی اور فوری طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروا لیے گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں لکھا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے بھی اپنے سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کو وزیراعظم کے لیے پسندیدہ شخص قرار دیا جارہا ہے۔

تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی اور تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے سبب عدم اعتماد کی تحریک تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کےلیے 36 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ
  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر
  • سندھ میں پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ، 15 لاکھ انعامی رقم، فائنل 22 نومبر کو کراچی میں
  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر
  • اسلام آباد میں الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • جان سینا نے پہلی بار انٹر کانٹینینٹل ٹائٹل جیت کر کیریئر گرینڈ سلم حاصل کرلیا
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے متعلق اہم فیصلہ
  • فیصل آباد نے انٹریونٹ باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی
  • اسلامک سالیڈریٹی گیمز ‘ پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست