سہ ملکی سیریز، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)زمبابوے نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں صرف 95 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کپتان داسن شاناکا 34 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ بھانوکا 11 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا ۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس میں برائن بینیٹ نے 49 ، سکندر رضا نے 47 رنز کی اننگ کھیلی لیکن دونوں ہی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوپائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں ظہرانہ دیا ہے۔
ظہرانے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر کےجس جذبے اور لگن کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کررہے ہیں، میچز میں کھلاڑیوں کے سپورٹس مین سپرٹ اور باہمی احترام کی ایسی مثال قائم کریں جو نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں سیریز کے تمام میچز کو بہترین انتظامات، مؤثر حکمتِ عملی اور اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے منعقد کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا ثبوت ہے، ملک میں جاری سہ ملکی سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے ذریعے دوستی اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہو گا اور پاکستان آئندہ بھی دنیا بھر کی ٹیموں کی اسی طرح میزبانی کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سری لنکا سہ ملکی سیریز ظہرانہ وزیراعظم شہباز شریف