عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیرامور نوجوانان و کھیل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں، کھیلوں کے میدان میں تعاون نہ صرف نوجوان نسل کو قریب لاتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں سپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کھیلوں میں تعاون کے فروغ پر سری لنکا کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے باوجود سری لنکا کے نائب وزیر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ اور بااعتماد تعلقات کا واضح مظہر ہے، امید ہے یہ دورہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً کھیلوں اور نوجوانوں کے شعبے میں نئی راہیں کھولے گا۔ سری لنکا کے وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی سیریز کے لئے بہترین انتظامات کو سراہا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ٹرائی نیشن ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ سری لنکا کے وفد نے پاکستان کی میزبانی کے اعلیٰ معیار اور سپورٹس ڈپلومیسی کے فروغ کے عزم کو سراہا۔ سری لنکن وفد پاکستان میں ہونے والے ٹرائی نیشن سیریز کے میچز بھی دیکھے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سری لنکا کے کے فروغ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
ویب ڈیسک
فاروق اعظم صدیقی