وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پُرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔
عمران خان سے بھی بڑا سپورٹس مین عطا تارڑ pic.twitter.com/uqEW4q6twC
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) November 18, 2025
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ن لیگ کے حامی صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ عمران خان سے بڑے سپورٹس مین ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حامی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر بطور سپورٹس مین عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ان کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیڈل ٹینس عطا تارڑ ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیڈل ٹینس عطا تارڑ ویڈیو وائرل ویڈیو وائرل پیڈل ٹینس عطا تارڑ
پڑھیں:
یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں یونس خان کو بالی ووڈ گانا ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Umar Gul (@umargulofficial)
سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو بھی سب نے خوب سراہا ہے۔
گانے کے دوران یونس خان نے گانے کے بول میں غلطی کی جس پر ان کا گانا سننے والے اور وہ خود بھی ہنس پڑے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹرز ان دنوں ہوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔