تعزیتی سیمینار سے خطاب میں جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی انقلاب کے راستے سے ہی آئے گی، کوئی بیرونی طاقت ختمِ نبوت کے قانون، اسلامی دفعات یا دینی مدارس کی یکجہتی کو ختم نہیں کر سکتی، دین کی اساس کو چھیڑنے والا ہر شخص تاریخ کی ناکامیوں میں دفن ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ملک میں نظریاتی، خاندانی اور تہذیبی بنیادوں پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر چکے ہیں، ختمِ نبوت کے قانون، اسلامی سزاوں، نصابِ تعلیم اور مدارس کے کردار کو متنازع بنانے کی عالمی کوششیں جاری ہیں، مگر مدارسِ دینیہ کا فیضان تا روزِ قیامت جاری رہے گا، ان کے نصاب کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دینی مدارس امت کی فکری، روحانی اور علمی چھاونیاں ہیں اور یہ ماضی کی طرح آج بھی تحفظِ دین کے قلعے ہیں۔ وہ جمعیت علما اسلام مومن آباد ٹاؤن ضلع غربی کے زیراہتمام مرحوم رہنما حافظ حبیب الرحمن خاطر کی یاد میں منعقدہ عظیم الشان تعزیتی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں ملک میں ایسے ادارے اور قوانین تشکیل دے رہی ہیں جن کا مقصد خاندانی ڈھانچے کو توڑنا، نوجوان نسل کو نظریاتی طور پر بے بنیاد کرنا اور اسلامی تشخص کو کمزور کرنا ہے، مگر جمعیت علما اسلام آج بھی اسی قوت اور استقامت کے ساتھ کھڑی ہے جیسی قیامِ پاکستان سے پہلے اور بعد میں رہی۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پرمولانا فضل الرحمان نے 35 شقوں کو ختم کروایا، اور نئی شقوں کو شامل کروایا جن میں سود سے پاک معیشت، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر فوری عمل درآمد، مدارس و مساجد کی رجسٹریشن اور آئینی تحفظ شامل تھا، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود صوبائی اسمبلیوں نے متعلقہ قانون سازی نہیں کی اور ستائسویں ترمیم عجلت میں پاس کردی گئی لیکن 26ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد میں تاخیر اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران طبقے کی توجہ وطن عزیز کے نظریاتی سرحدات کے تحفظ سے ہٹ چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلامی انقلاب کے راستے سے ہی آئے گی، کوئی بیرونی طاقت ختمِ نبوت کے قانون، اسلامی دفعات یا دینی مدارس کی یکجہتی کو ختم نہیں کر سکتی، دین کی اساس کو چھیڑنے والا ہر شخص تاریخ کی ناکامیوں میں دفن ہوجائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملک میں نے کہا

پڑھیں:

محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا  کہنا ہے کہ خواجہ آصف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں بے تکی باتیں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے کہ خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے ایک میزائل کا نام بھی غزنوی ہے۔

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف کے منہ سے کبھی بھی شائستہ بات کی توقع نہیں کی جا سکتی، خواجہ آصف غیر سنجیدہ شخص ہیں جو کسی اہم عہدے کے قابل نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر قانون  اور اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، اہم ملاقات
  • ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم
  • محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، بیرسٹر سیف
  • خواجہ آصف کی بات درست نہیں، میرا کوئی مدرسہ غیر قانونی نہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی
  • استثنیٰ کسی کے لیے نہیں
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • سرکاری ٹی وی نے 620 روپے دے کر میری توہین کی تھی: راشد محمود
  • بدل دو نظام: ایک قومی نظریاتی سمت