شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں نہیں کیا۔
شاہد بھٹی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور ان کا مقصد شاہزیب خانزادہ سے پوچھنا چاہتا تھا کہ انہوں نے اسلام کے واضح احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کے خلاف ایسا پروگرام کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب شاہزیب خانزادہ نے بات کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے صرف کہا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ جو ویڈیو انہوں نے ریکارڈ کی وہ بغیر کسی ترمیم کے ہے، اور اس میں انہوں نے کوئی گالی نہیں دی اور نہ ہی ہراساں کیا ہے۔ شاہد بھٹی نے کہا ’میں صرف سوالات پوچھ رہا تھا، ہراسانی نہیں کی اور نہ ہی میں نے کوئی گالی دی ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ صحافی نہیں ہے انہوں نے پروگرام کرنے سے منع کیوں نہیں کیا انہیں پروگرام کرتے ہوئے شرم نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
ایک سوال کے جواب میں شاہد بھٹی نے بتایا کہ وہ 64 سال کے ہیں، تحریکِ انصاف کے رکن نہیں بلکہ صرف حامی ہیں اور انہوں نے کسی بھی پارٹی کے جلسے میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف بات چیت کرنا تھا لیکن شاہزیب کے پاس کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا اور وہ وہاں سے بھاگ گیا۔
شاہد بھٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات کے حوالے سے کہا کہ عطا تارڑ نے جو کرنا ہے کر لے۔ میں ان کو جانتا ہوں کہ یہ کون ہے، یہ خاندانی چور ہیں مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جیسے حسینہ واجد عبرت کا نشان بنی ہے ویسے ہی یہ بنیں گے انہیں سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، اس کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور وہ کینڈا میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور پی ٹی آئی کا رکن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مثال قائم کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد بھٹی شاہزیب خانزادہ ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد بھٹی شاہزیب خانزادہ ویڈیو وائرل شاہزیب خانزادہ کو شاہد بھٹی نے انہوں نے کہا نہیں کی کہا کہ
پڑھیں:
''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کو ایک شخص نے بیرون ملک شاپنگ سنٹر میں بدتمیزی کا نشانہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ ایک شاپنگ سنٹر میں موجود ہیں جہاں پر موجود ایک شخص نے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔شاہ زیب خانزادہ نے ویڈیو نہ بنانے کی درخواست کی تو اس شخص نے جواب دیا کہ آپ ویڈیو بنانی پڑے گی ، آپ نےعمران خان کے خلاف جو کیاہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اس کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے منہ پھیر کر چلنا شروع کردیا لیکن وہ آدمی ان کا پیچھا کرتا رہا اور بولا کہ آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔اس دوران شاہ زیب خانزادہ وہاں سے چلے گئے۔
جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
بریکنگ نیوز ????
جیو کے بیشرم ایکنر شاہ زیب خانزادہ کو پاکستانی نے ذلیل کردیا
کسی بدیانت کو نہیں چھوڑا جائیگا, یہ سارے بددیانتوں کے لیے نشان عبرت ہے pic.twitter.com/10L1hs4Iwm
مزید :