بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
باغ: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ ہوئی، ہندوستان کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زوردار تھپڑرسید کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا پاکستان نے بھارت کے 7نئے نکور جہاز گرائے، امریکی کانگرس کی رپورٹ نے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مہر ثابت کر دی، امریکی صدی متعدد بار بھارت کے طیارے گرانے کا ذکر کر چکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا، افواجِ پاکستان کے جوانوں کی بہادری ،شاہینوں کی شاندار کارکردگی اوربری افواج نے الفتح میزائل ہندوستان کے اندر جاکر داغے، چار روز کی جنگ میں ہندوستان کی فوج گھٹنوں کے بل گری۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت نے جنگ میں اہم کردارادا کیا، فیلڈ مارشل نے بلاخوف ہوکر میرےساتھ مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے، ہم معاشی میدان میں بھی دن رات محنت کررہے ہیں، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔
دانش سکول کا سفر پنجاب سے شروع ہوا، پورے ملک میں پھیل رہا
ان کا دانش سکول کے متعلق کہنا تھا کہ آج باغ دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہوئی، دانش سکولوں کا سفر صوبہ پنجاب سے شروع کیا تھا، آج پورے پاکستان میں دانش گاہیں ترقی کے ساتھ پھیل رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو ٹاسک دیا ہے کہ 23مارچ 2026کو باغ میں دانش سکول کا افتتاح کریں گے، وادی نیلم میں بھی دانش سکول کا سنگ بنیادرکھا جائے گا، یہ وہ دانش گاہیں جن کا مقابلہ کسی بھی اچھی تعلیم گاہ سے کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریز، سمارٹ بورڈ اوربہترین کھیل کے میدان موجود ہیں، بدقسمتی سے تعمیر وترقی کے راستے بند تھے، اب تعمیروترقی کے راستے دانش گاہوں نے کھول دیئے ہیں، دانش سکولوں میں کوئی داخلہ اورتقرری میرٹ کے بغیر نہیں ہوتی، بچوں کو میرٹ پر مفت تعلیم مل رہی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھی آزادی چاہئے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کی کمیٹی اورحکومت پاکستان کے وفد کے درمیان جو فیصلے ہوئے اس پر پوری طرح عمل پیرا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور اپنے ساتھیوں سے مل کر گورننس کا ایسا معیار بنائیں کہ پورے آزادکشمیر میں اس کی خوشبو پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھی آزادی چاہئے، پاکستان سفارتی سطح پر تب تک آواز بلند کرتا رہے گا جب تک کشمیریوں کا حقوق نہیں مل جاتے۔
کشمیریوں کو حق خودارادیت ضرور ملے گی: وزیراعظم آزاد کشمیر
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک افواج سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتی ہیں، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے وزیراعظم شہبازشریف کی سرپرستی میں وعدے پر عملدرآمد کرائیں گے، وزیراعظم نے کشمیر کا دورہ دانش سکول کا تحفہ دینے سے کیا، وزیراعظم پنجاب میں شہبازاسپیڈ کے نام سے مشہور رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی ویزا فری پالیسی کے فوائد: نہ صرف آمد و رفت، بلکہ تہذیبوں کا ایک سنگم اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے؛ وزارت خزانہ کی رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا،محمود اچکزئی وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاشی میدان میں بھی
پڑھیں:
دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے: وزیراعظم شہبازشریف
ویب ڈیسک: وزیراعظم نے آزادکشمیر کے شہر ہاڑی گہل ضلع با غ میں دانش اسکول کا سنگ بنیادرکھ دیا، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے۔
باغ،وزیراعظم شہبازشریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، دانش اسکول کا سلسلہ ہم نے پنجاب سے شروع کیا۔
اگلے سال 23 مارچ کو دانش اسکول باغ کا افتتاح کریں گے،دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے،دانش اسکولوں میں غریب کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت فراہم کررہے ہیں، دانش اسکول ملک کے نامور تعلیمی ادارو ں کا ہم پلہ ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
دانش اسکول کے بچے فارغ التحصیل ہو کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دانش اسکول کا دائرہ پورے ملک تک بڑھانا خوش آئندہ ہے۔
دانش اسکول آپ کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیرآزاد ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’پنجاب میں جب دانش اسکول شروع کئے گئے تو بہت مخالفت ہوئی۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
وزیراعظم نے بطور خادم پنجاب دانش اسکول شروع کیا تھا،دانش اسکول قائم کرکے وزیراعظم نے ہونہار بچوں کیلئے بہترین فیصلہ کیا، ملکی ترقی کیلئے اڑان پاکستان جیسے منصوبے بہت ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ’دانش اسکول کاقیام تاریخ کا حصہ بنے گا، وزیراعظم ملک کے کونے،کونے میں دانش کا قائم کر رہے ہیں۔