وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینے کیلیے اقدامات کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے کی ملاقات ہوئی۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات اعتماد، احترام اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں تعاون نہ صرف نوجوان نسل کو قریب لاتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کھیلوں میں تعاون کے فروغ پر سری لنکا کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے باوجود نائب وزیر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دیرینہ، دوستانہ اور بااعتماد تعلقات کا واضح مظہر ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ امید ہے یہ دورہ دوطرفہ تعلقات خصوصاً کھیلوں اور نوجوانوں کے شعبے میں نئی راہیں کھولے گا۔

سری لنکا کے وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی سیریز کے لیے بہترین انتظامات کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سہ ملکی سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے  کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 سری لنکا کے وفد نے پاکستان کی میزبانی کے اعلیٰ معیار اور اسپورٹس ڈپلومیسی کے فروغ کے عزم کو سراہا۔ سری لنکن وفد پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز کے میچز بھی دیکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات اسپورٹس ڈپلومیسی سری لنکا کے کے فروغ کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔

پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار

انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیرامور نوجوانان و کھیل کی ملاقات
  • جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں، وفاقی وزیر خزانہ
  • حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
  • وفاقی وزیرِاطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ویڈیو وائرل
  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
  • شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے اچھی پوزیشن میں ہے‘ اسحق ڈار
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
  • فعال خارجہ پالیسی، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ بڑی کامیابی ہے: وزیر اطلاعات