پاکستان ‘انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک ٹو کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین سٹرائیک ٹو 8 سے 19 نومبر انسداد دہشتگردی کے ڈومین میں ہوئی۔ مشق میں پاک فوج اور انڈونیشیئن آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاخی تقریب میں پاکستان کے جنرل افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق میں گنجان آباد علاقوں میں کارروائیوں اور کاؤنٹر آئی ای ڈی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد
پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف کی تقسیم کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سویٹ ہوم گلگت میں بچوں کے لیے موصول ہونے والے تحائف کی تقسیم کے سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی ذہنی و تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایمان شاہ نے سویٹ ہوم گلگت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور نگہداشت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سویٹ ہوم انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کے معصوم اور محروم طبقے کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مہمانِ خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سویٹ ہوم گلگت کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی بہترین پرورش، رہنمائی اور فلاح کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔