پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک II کامیابی سے مکمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیکII 8 تا 19 نومبر منعقد ہوئی جس کا مرکزی محور انسداد دہشتگردی تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان و امریکی بحریہ کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ
مشق کے تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے اور یہ مشق 18 نومبر 2025 کو باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوئی۔
اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی طرف سے سینیئر عسکری حکام موجود تھے۔
مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت، عملی غالبی اور اعلیٰ جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
مشترکہ تربیت کا مقصد انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا۔
اس حوالے سے آبادی والے علاقوں میں کارروائیوں اور بارودی سرنگوں کے تدارک کے حوالے سے مشقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
مزید پڑھیے: دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور چین مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے تیار
شاہین اسٹرائیک II نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک مشترکہ فوجی مشق
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔