جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ پی پی 98 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کرانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تاہم جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت اس سے قبل وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر چکی ہے، درخواست گزار سابق رکن اسمبلی جنید افضل ساہی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ حلقہ پی پی 98 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم انسدادِ دہشتگردی عدالت نے انہیں 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی جس پر انہیں نااہل قرار دیا گیا۔
پاکستان ایک آزاد ملک، قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے: امریکی ناظم الامور
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نااہلی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر ہے جس کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ایسے میں الیکشن کمیشن نے قبل از وقت حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
پی پی 98 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہونا مقرر ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمنی انتخابات کا شیڈول کالعدم قرار دے کر انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔
آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔
پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی پی 98
پڑھیں:
جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی
جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق بلڈپریشر میں اضافہ اور پچھلے دل کے عارضے کے باعث انہیں عدالت میں آنے سے قبل ہی آرام کا مشورہ دیا گیا۔وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے سلسلے میں جسٹس مسرت ہلالی کی صحت کے مسائل کے باعث آئینی عدالت میں شمولیت ممکن نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق جب وہ روم نمبر ایک میں آنے لگیں تو ان کا بلڈپریشر بڑھ گیا اور ججز روم میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس پر ڈاکٹر نے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے نتیجے میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت میں نازک صورتحال برقرار ہے۔وفاقی آئینی عدالت کا صدر دفتر اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم ہوگا، جہاں چیف جسٹس امین الدین خان روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے، اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر روم نمبر دو میں منتقل ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کے قیام اور ججز کی شمولیت کے عمل کے دوران تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ عدالتی کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم