Islam Times:
2026-07-24@03:20:16 GMT

امریکی و سعودی کمپنیوں میں 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

امریکی و سعودی کمپنیوں میں 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک مضبوط اور جرأت مند انسان ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان بہترین شراکت داری ہے، سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط امریکی صدر کے ساتھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل