’2 ماہ کچی آبادی میں رہا جہاں بڑے بڑے چوہے تھے‘، بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں رام گوپال ورما کی فلم ’کمپنی‘ میں مرکزی کردار حاصل کرنے کے لیے غیرمعمولی محنت کی اور باقاعدہ طور پر کچی آبادی میں رہائش اختیار کی۔
ایک انٹرویو میں ویویک اوبراے نے بتایا کہ وہ تقریباً 2 ماہ کچی آبادی میں رہے جہاں رات کے وقت ’بڑے بڑے چوہے‘ آتے تھے اور انہیں پانی بھرنے کے لیے ڈرم استعمال کرنا پڑتا تھا، جب کہ غسل خانے کے لیے عوامی بیت الخلا کا سہارا لینا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ کون، حیران کن نام سامنے آگیا
ویویک کے مطابق جب انہوں نے پہلی بار رام گوپال ورما سے ملاقات کی تو ہدایتکار نے انہیں اس بنیاد پر مسترد کردیا کہ وہ ایک سخت گیر کردار کے لیے ’بہت پالشڈ‘ دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے بعد اداکار نے فیصلہ کیا کہ وہ خود کو کردار کے قریب لانے کے لیے حقیقی حالات کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ’میں 6 سے 7 ہفتے ایک کچی آبادی میں رہا۔ کرائے پر ایک کھولی لی۔ جس میں رات کو بڑے چوہے آتے تھے۔ پانی ڈرم سے نکالنا پڑتا تھا اور باتھ روم نہ ہونے کے باعث لائن میں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔ اسی ماحول میں میں نے سمجھا کہ میرے کردار چندو ناگرے کی زندگی کیسی ہوگی، وہ کیسے بیڑی پیتا ہے، چائے پیتا ہے اور بات کرتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
کچی آبادی میں وقت گزارنے کے بعد ویویک اوبرائے کردار کے مکمل لُک میں رام گوپال ورما کے دفتر پہنچے جہاں ان کا آڈیشن دیکھ کر ہدایتکار نے فوراً انہیں فلم کے لیے منتخب کرلیا۔ ویویک کے مطابق، آر جے وی نے ان کا آڈیشن دیکھ کر کہا ’زبردست آڈیشن ایسا آڈیشن میں نے کبھی نہیں دیکھا‘۔
بعدازاں رام گوپال ورما، ویویک کو لے کر ان کے والد اور سینئر اداکار سریش اوبرائے کے گھر پہنچے اور انہیں بیٹے کے انتخاب سے آگاہ کیا۔ ویویک نے بتایا کہ والد کی آنکھوں میں فخر کے آنسو تھے۔ چونکہ ہدایتکار کے پاس سائننگ اماؤنٹ کے طور پر کوئی رقم موجود نہیں تھی، انہوں نے وہیں سے سریش اوبرائے سے 10 روپے ادھار لے کر ویویک کو بطور علامتی سائننگ اماؤنٹ دے دیے۔
2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کمپنی ویویک اوبرائے کے کیریئر کی کامیاب اور غیر روایتی ڈیبیو فلم ثابت ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں ویوک اوبرائے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں رام گوپال ورما انہوں نے بالی ووڈ پڑتا تھا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے امیر ترین اداکار ہمایوں سعید کی دولت ساڑھے 13 ارب روپےشاہ رخ خان کی دولت کا صرف 4 فیصد
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے امیر اداکار کی مالیت ساڑھے 13ارب پاکستانی روپے سے زائد ہے،تاہم یہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا صرف 4فیصد ہے۔ ہمایوں سعید اس کے باجوودبھارتی اداکاروں پربھاس، رجنی کانت، اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہیں۔ہمایوں سعید پاکستان کے سب سے امیر اداکار ہیں اور ان کی مجموعی دولت ساتھی پاکستانی اداکاروں جیسے فواد خان، ماہرہ خان، مایا علی، اور شاہدشاہ سے بھی زیادہ ہے۔ہمایوں سعید پاکستان کے ایک ممتاز اداکار، پروڈیوسر، اور ٹیلی ویژن اسٹار ہیں جو اپنے ہٹ ڈراموں جیسے میرے پاس تم ہو، بن روئے، کافر، اور دل لگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لالی ووڈ کی ایک بڑی شخصیت کے طور پر، انہوں نے کئی باکس آفس کامیاب فلمیں بھی دی ہیں جیسے انتہا، میں ہوں شاہد آفریدی، جوانی پھر نہیں آنی، لو گرو، اور پروجیکٹ غازی۔ سعید پاکستان کی سب سے زیادہ بااثر تفریحی شخصیات میں سے ایک ہیں۔